کورونا کی نئی قسم، ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر روک دیا گیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد زمبابوے میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے میچز منسوخ کردیے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ منسوخ کرنے پر مایوسی ہے، کورونا کے باعث سفری پابندیوں کے پیش نظر ٹورنامنٹ منسوخ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے نے کہا کہ زمبابوے سے جتنا جلد ممکن ہو سکا نکل جائیں گے۔ ورلڈکپ کے لیے کوالیفکیشن اب رینکنگ کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کھیلیں گے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈکپ آئندہ برس نیوزی لینڈ میں ہونا ہے۔


متعلقہ خبریں