معروف گلوکار ابرار الحق شدید تنقید کی زد میں


لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چھوٹی بچی کی روٹی بنانے کی ویڈیو شیئر کی جس کے کپشن پر لکھا کہ “ٹریننگ کے لیے درست عمر”

بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہی گلوکار ابرار الحق تنقید کی زد میں آ گئے اور صارفین نے مختلف کمنٹس کرنا شروع کر دیے۔

احمد پاشا نامی صارف نے لکھا کہ اس عمر کے بچوں کو ٹریننگ کی نہیں بلکہ اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے۔

جہاں ابرار الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں بہت سارے صارفین نے ان کی پوسٹ کو سراہا اور اپنے بچوں کی ٹریننگ کی بھی تصاویر شیئر کر دیں۔


متعلقہ خبریں