کورونا کی نئی قسم، پاکستان نے 7 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں


پاکستان نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد ہانگ کانگ اور جنوبی افریقہ سمیت 7 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 7 ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کر دیا ہے جن پر مکمل سفری پابندی عائد ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق  کیٹگری سی میں شامل ہونے والے ممالک میں ساؤتھ افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیکیو، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتینی اور بوسٹ وانا بھی کیٹگری سی میں شامل ہیں۔

پاکستانی مسافروں ایمرجنسی صورتحال میں ان ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہو گی اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم دیکھانا ہو گا۔

مسافروں کو بورڈنگ سے قبل 72 گھنٹے پرانی پی سی آر کی منفی رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔


دوسری جانب سربراہ اسد عمر نے 12 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسی نیشن پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم آنے کے بعد 12 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔


متعلقہ خبریں