موڈرنا اومی کرون کے خلاف بوسٹر شاٹ تیار کرے گی


امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے لیے ویکسین کے بوسٹر شاٹ تیار کرے گی۔

کمپنی نے کورونا کے نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ تین آپشنز پر مشتمل حکمت عملی میں ایک آپشن یہ بھی ہے کہ  اومی کرون سے بچنے کے لیےموجودہ ویکسین کی زیادہ خوراک استعمال  کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون یورپ بھی پہنچ گئی

اومی کرون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیفن بینسل  نے کورونا کی نئی قسم کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نئی قسم کے خلاف اپنی حکمت عملی پر جلد عملدرآمد کریں۔

دوسری جانب یورپی یونین کے ڈرگ ریگولیٹرزکا کہنا ہے کہ وہ نئی قسم کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اومی کرون کے لیے نئی ویکسین کی ضرورت ہے یا نہیں۔

یورپی میڈیسن ایجنسی نے کہا ہے کہ اومی کرون سے متعلق معلومات ابھی نا کافی ہیں۔ ان معلومات سے اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے کہ یہ قسم زیادہ پھیلے گی یا ویکسین سے حاصل کی گئی مدافعت اس کے لیے کافی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’کورونا: نیا ویرینٹ 15 سیکنڈز میں ٹرانسفر، پھیپھڑوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیتا ہے‘

میڈیسن ایجنسی کے مطابق یہ جاننے میں کچھ وقت لگے گا کہ اومی کرون کے لیے کسی نئی میڈیسن کی ضروت ہو گی یا نہیں۔

کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں انکشاف ہوا اور اس کے بعد یہ وائرس بیلجیئم، بوٹسوانا، اسرائیل، ہانگ کانگ اور یورپی ممالک میں بھی پایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں