شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے مبینہ ووٹ خریدنے کی ویڈیو شیئر کردی


معاون خصوصی  شہباز گل نے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کی ویڈیو شیئر کردی۔

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن پر لاہورسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو تینتیس کےضمنی انتخاب میں ووٹ خریدنے کاالزام لگاتے ہوئے ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

مبینہ ویڈیو کو معاون خصوصی شہباز گل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے  کہا کہ یہ ویڈیو دکھاتی ہے کہ ن لیگ کےلئے جمہوریت اور ووٹ کو عزت دینا کیا ہے ۔

ان  کا کہنا ہے کہ یہ بے شرم ٹولہ ہے جس نے ہر صورتدو نمبری کرنی ہے۔


حلقے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گِل نے کہا ہے کہ ن لیگ ہار کے خوف سے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ۔ اس مبینہ ویڈیو اور ان الزامات پر ن لیگ کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ویڈیو کا نوٹس لے۔ ان کے مطابق ویڈیو میں ووٹ پیسے دے کر خریدے جارہے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے تاحال ان الزامات پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔


متعلقہ خبریں