کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں افوا قرار

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں افوا قرار

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وکی کوشل کے کزن نے ان کی شادی کی خبروں کو افوا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی نہیں کر رہے اور میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپسانا ووہرا نے کہا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی سے متعلق خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور وہ صرف افواہوں پر مبنی ہے اور ایسا کچھ ہونے نہیں جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر دونوں شادی کر رہے ہوتے تو وہ اس کا باقاعدہ اعلان کرتے اور وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنے سے پہلے اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار ابرار الحق شدید تنقید کی زد میں

وکی کوشل کی کزن نے شادی سے متعلق پھیلنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں ماہ کے آخر تک کورٹ میرج کر کے دسمبر کے آغاز میں روایتی رسومات کے تحت شادی کریں گے۔


متعلقہ خبریں