کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری


اسلام آباد: کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کراچی آ کر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی حکومت نے کراچی گرین لائن بس سروس کو 25 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر توانائی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا اور اگلے دس 10 روز میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا کرنا پڑا، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی آ کر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے اور 2 ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں