چین پھر کورونا کی زد میں


بیجنگ: چین میں پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے جس نے چین کے ماہرین صحت کو پریشان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے گزشتہ ماہ اندرون ملک کورونا وائرس کے نئے کیسز پر قابو پالیا تھا لیکن یانگزی ڈیلٹا کے اطراف میں واقع تین شہروں میں ایک نئی کورنا وبا منظر عام پر آ گئی۔

مقامی حکومت کے مطابق گزشتہ روز شنگھائی میں 3 خواتین سہیلیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور ان خواتین کے قریبی رابطے میں ہونے والے 2 مزید افراد صوبہ سیسانگ کے شہر ہانگ چو اور ایک شخص سوکو میں وائرس کی نشاندہی ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق خواتین گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہینگکو سے اپنے 2 مرد دوستوں کے ساتھ سوکو میں رات کے کھانے پر ملی تھیں، اور اسی شہر میں گروپ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے والے ایک اور شخص کو کورونا میں مبتلا پایا گیا۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متعلقہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گا کیونکہ ان کیسز پر فائلیشن اسٹڈی کی جا رہی ہے جن کی اصل کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک میں کورونا کی ایک نئی قسم کی تشخیص کی ہے جس کے اندر میوٹیشنز کی بڑی تعداد موجود ہے۔


متعلقہ خبریں