عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحق

عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا سمندر اب وزیراعظم ہاؤس کا رخ کرنے کو تیار ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خاموش این آر او ہو چکا، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو 30 سال پیچھے لے گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ روز نئی ویڈیو لیکس دیکھتے ہیں، عمران خان نے 22 کروڑ عوام کو دھوکہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی مافیا، گندم مافیا اور پیٹرول مافیا نے اربوں روپے عوام سے بٹورے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں عوام عمران خان کو آئینہ دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان عمران خان کو اقتدار میں لائے وہی بھگائیں گے، نوجوانوں کا سمندر اب وزیراعظم ہاؤس کا رخ کرنے کو تیار ہے۔

حکومتی نااہلی سے ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے، بلاول بھٹو

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا، ظالموں و لٹیروں کو حکومت سے رخصت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں 74 سالوں سے نوجوانوں کی نمائندگی نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکسان نے کہا کہ عمران خان ایک دفتر نہیں چلا سکے تو ملک کیا چلائیں گے؟

سراج الحق نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے ملکی اداروں کو تباہ کیا، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

حکومت غریبوں کو کنگال، معیشت کو برباد کر چکی ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اس حکومت میں آٹے کی قیمت میں 80 فیصد اور ادویات کی قیمتوں میں 12 مرتبہ اضافہ ہوا  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے چار ارب ڈالرز کی خیرات ملی تو پتہ چلا کہ یہ خیرات بھی سود پر ملی ہے۔


متعلقہ خبریں