بالی ووڈ اداکار سلمان خان مداحوں پر برہم

بالی ووڈ اداکار سلمان خان مداحوں پر برہم

ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنے مداحوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اداکار سلمان بھائی کی ناراضگی اس وقت سامنے آئی ہے جب ان کے مداحوں نے ان کی نئی فلم کے پوسٹر کو دودھ سے نہلا دیا ہے۔

کترینہ کیف کی شادی، سلمان خان کے والد بھی بول پڑے

ہم نیوز نے مؤقر بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ دبنگ خان کی نئی فلم انتم دی فائنل ٹروتھ ابھی کچھ دن قبل جب ریلیز ہوئی تو انہوں نے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ پٹاخے نہ پھوڑیں۔

اخبار کے مطابق مداحوں نے پٹاخے نہ پھوڑنے کی درخواست کے بعد نہایت جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فلم کے پوسٹرز کو دودھ سے نہلانا شروع کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

اداکار سلمان خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ منظر دیکھ کر اپنے انسٹا گرام پر اکاؤنٹ پہ لکھا کہ یہاں کئی افراد کو پانی نصیب نہیں ہوتا ہے اور آپ لوگ دودھ ضائع کررہے ہو۔

دبنگ خان نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ دودھ کو فلمی پوسٹر پر ضائع کرنے کے بجائے کسی ایسے ضرورتمند کو دے دیں جس کو اس کی ضرورت ہے۔

سلمان خان کو ایئرپورٹ پہ روکنے والا افسر ہیرو بن گیا

واضح رہے کہ سلمان خان نے اس سے قبل بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کے مداح سنیما گھروں کے اندر پٹاخے پھوڑ رہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ آڈیٹوریم میں اپنے ساتھ پٹاخے نہ لے جائیں کیونکہ آگ لگنے کا بہت بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح آپ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اداکار سلمان خان نے سینما کے مالکان سے بھی درخواست کی تھی کہ پٹاخے اندر لے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

سلمان خان انتم دی فائنل ٹروتھ میں پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے بہنوئی ایوش شرما نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

سلمان خان کے 33 سالہ کیریئر پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی نئی فلم 26 نومبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کو ان کے مداحوں کی جانب سے سراہنے کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں