الیکشن کمیشن: ووٹ سے متعلق فوٹیجز کا نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لاہور کے ضمنی انتخابات میں مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن: ووٹ چیک کرنے کے لیے مفت ایس ایم ایس سروس

ہم نیوز کے مطابق لاہور کے این اے 133 کے ضمنی اںتخاب میں مبینہ طور پر ووٹ خریدے جانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے کمشنر لاہور، آئی جی پنجاب، پیمرا اور نادرا کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر چلنی والی فوٹیجز میں مختلف افراد ایک سیاسی جماعت کو ووٹ دینے کے لیے حلف لیتے اور پیسے تقسیم کرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بھیجے جانے والے مراسلے میں فوٹیجز کی فرانزک کرانے، ویڈیو میں دیکھائی جانے والی جگہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور اس عمل میں ملوث تمام افراد کی شناخت کرکے مکمل بائیو ڈیٹا فراہم کرنے کے ہدایت کی ہے۔

ای وی ایم کا استعمال؟ 14 مراحل سے گزرنا ہو گا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں آئی جی پنجاب کو اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے کے ساتھ فوٹیجز کی سی ڈیز نادرا کو بھی بھیجی گئی ہیں جس میں نادرا سے ویڈیو میں شامل افراد کے شناخت کرنے اور مکمل معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گذشتہ روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ حلقہ این اے 133 کے الیکشن کے لیے لگائے گئے ن لیگی کیمپ کی ہے جہاں ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔

کارکنان اختلافات بھلا کر ضمنی الیکشن کی تیاری کریں، آصف زرداری

واضح رہے کہ مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں