گوئٹے مالا کا شہری جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر امریکہ پہنچ گیا

گوئٹے مالا کا شہری جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر امریکہ پہنچ گیا

میامی: گوئٹے مالا کا شہری طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر امریکہ پہنچ گیا۔ ایئرپورٹ پر حکام نے اسے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

افغانستان سے نکلنے کی کوشش، 17 سالہ فٹبالر جان گنوا بیٹھا

ہم نیوز نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ 26 سالہ گوئٹے مالا کا شہری اس وقت امریکی ایئر لائن کے ایک طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپا جس وقت وہ پرواز کے لیے تیار تھا۔

گوئٹے مالا کے شہری کی خوش قسمتی تھی کہ اس نے ڈھائی گھنٹے طویل سفر لینڈنگ گیئر میں چھپ کر نہ صرف طے کیا بلکہ بحفاظت ایئرپورٹ پہ بھی اترا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ بحفاظت اترنے والے شہری کو دیکھ کر متعلقہ حکام حیرت زدہ رہ گئے۔

امریکہ: ڈاکوؤں کا اجتماعی دھاوا، سپر اسٹور لٹ گیا، نئی تاریخ رقم ہو گئی

ایئرپورٹ حکام نے غیر قانونی طور پر بنا ٹکٹ سفر کرنے والے مسافر کو تحویل میں لے متعلقہ امریکی حکام کے حوالے کردیا جنہوں نے سب سے پہلے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اس کا معائنہ کر رہی ہے۔

امریکی حکام ڈاکٹروں کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد گوئٹے مالا کے شہری سے تفتیش و تحقیق کریں گے۔

پائلٹ نے انجن بند ہونے کے باوجود طیارہ کھیتوں میں اتار دیا

واضح رہے کہ چند ماہ قبل کابل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے طیارے کے ٹائروں سے لٹک کر امریکہ پہنچنے کی کوشش کرنے والے افغان شہری اوپر سے گر کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔


متعلقہ خبریں