بختاور بھٹو نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

بختاور بھٹو نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے صاحبزادے میر حاکم محمود چودھری کی تصویر شیئر کردی ہے۔

بختاور بھٹو کا بلاول کو سالگرہ پر یادگار تحفہ

ہم نیوز کے مطابق بے نظیر بھٹو کی بیٹی اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

میر حاکم محمود چودھری کی تصویر کے کیپشن میں ماں سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ فوٹو کریڈٹ والد محمود چوہدری کو دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو ماموں بن گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آصفہ بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری اور میرحاکم محمود چوہدری کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے سراہنے کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں