ہالی ووڈ اداکارہ لنڈ سے لوہن نے بدر شماس سے منگنی کر لی

ہالی ووڈ اداکارہ لنڈ سے لوہن نے بدر شماس سے منگنی کر لی

دبئی: ہالی ووڈ اداکارہ لنڈ سے لوہن نے بدر شماس سے منگنی کرلی ہے۔ اداکارہ اس وقت دبئی میں مقیم ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان مداحوں پر برہم

ہم نیوز نے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن نے اپنی منگنی کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر بھی شیئر کی ہے۔

ریئلٹی ٹی وی اسٹار کی راک بینڈ کے ڈرمر سے منگنی

اداکارہ لنڈسے لوہن کے انسٹاگرام پر 97 لاکھ فالوروزہیں۔ انہوں نے منگنی کی تصویر ہیرے کی انگوٹھی پہن کر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lindsay Lohan (@lindsaylohan)

عرب میڈیا کے مطابق بدر شماس کاروباری شخصیت ہیں۔ دونوں کی ملاقات موسیقی کے ایک فیسٹیول میں ہوئی تھی۔

اداکارہ زویا ناصر کا جرمن وی لاگر سے منگنی توڑنے کا اعلان

35 سالہ اداکارہ لنڈسے لوہن نے اس سے قبل روس کی ایک کاروباری شخصیت سے بھی منگنی کی تھی لیکن پھر دونوں کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

برٹنی اسپیئرز کی ایرانی دوست سے منگنی

اداکارہ لنڈسے لوہن نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری محبت، میری زندگی، میرا خاندان اور میرا مستقبل۔


متعلقہ خبریں