کراچی میں منی بس اور کوسٹر میں تصادم،3افراد جاں بحق



کراچی میں  نیشنل ہائی وے پر منی بس اور کوسٹر  ٹکرانے سے3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  کراچی کے علاقے لانڈھی میں بچہ جیل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ منی بس اور کوسٹر کے تصادم میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کے باعث نیشنل ہائی وے پر شدید ٹریفک جام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر نجی کمپنی کے ملازمین پورٹ قاسم لے کر جا رہی تھی۔

دوسری جانب سپر ہائی وے کاٹھور روڈ کے قریب ایک اور حادثے میں  مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت پچیس افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس میں باراتی سوار تھے جو شادی کی تقریب  سے واپس آ رہے تھے۔


متعلقہ خبریں