خدا حافظ! اب میری بس ہو چکی ہے،کامیڈین منور فاروقی دلبرداشتہ ہوگئے


 بھارت میں معروف مسلمان کامیڈین منور فاروقی ایک بار پھر بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئے۔

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کا بنگلور میں ہونے والا شو پولیس نے منسوخ کردیا، جس پر مسکراہٹیں بکھیرنے ولے منور فاروقی دل برداشتہ ہوگئے۔ اور کہا کہ اب ان کی بس ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا اکاونٹ پر منور نے خدا حافظ کے ساتھ پیغام لکھا کہ نفرت جیت گئی، فنکار ہار گیا۔ پولیس نے یہ اقدام ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے بعد کیا۔

انھوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے اس مذاق کے لیے جیل میں ڈالنا جو میں نے کیا ہی نہیں تھا اور وہ شو منسوخ کرنا جس میں کوئی مسئلہ نہیں، نا انصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کے نئے اشتہار پر بی جے پی پریشان

اپنی ٹویٹ میں انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ان کی نفرت کا بہانہ بن گیا ہوں، ہنسا کر کتنوں کا سہارا بن گیا ہوں، ٹوٹنے پر ان کی خواہش پوری ہو گی۔ صحیح کہتے ہیں میں ستارہ بن گیا ہوں۔

منور نے آخر میں لکھا ہے کہ میرا خیال ہے یہ اختتام ہے۔ میرا نام منور فاروقی ہے۔ وہ میرا وقت تھا اور آپ دیکھنے والے زبردست تھے۔ خدا حافظ! اب میری بس ہو چکی ہے۔

29 سالہ مسلمان کامیڈین کو پچھلے دو ماہ کے دوران انتہا پسندوں کی وجہ سے اپنے 12 شو منسوخ یا ملتوی کرنے پڑے ہیں۔ اس سے پہلے منور کو ہندر انتہا پسندوں کی وجہ سے گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں