پشاور میں خیبرمیڈیکل کالج کے طلبہ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

پشاور میں خیبرمیڈیکل کالج کے طلبہ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں خیبر میڈیکل کالج کے طلبا نے ہاسٹل سے بیدخلی کے خلاف دوسرے روز بھی دھرنا جاری رکھا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق خیبر میڈیکل کالج کے احتجاج کرنے والے طالب علموں کا کہنا ہے کہ ہاسٹل سے بے دخلی کسی صورت منظور نہیں، مطالبات پورا ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

طلبہ کا موقف ہے کہ ان کا تعلق دوردراز اور گرم علاقوں سے ہے، گرمیوں کی چھٹیوں میں گھروں کو جانا اور وہاں آئندہ تعلیمی مراحل کے لئے تیاری کرنا آسان نہیں ہے۔

طلبہ کے مطابق آبائی علاقوں میں 16 تا 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ میں میڈیکل کی مشکل پڑھائی ناممکن ہے۔ اس کے باوجود ہاسٹل ڈین ہماری بات کو اہمیت نہیں دے رہا۔

خیبرمیڈیکل کالج کے دروازے پر آویزاں احتجاجی بینر | urduhumnews.wpengine.com
خیبرمیڈیکل کالج کے دروازے پر آویزاں احتجاجی بینر

خیبرمیڈیکل کالج کے طلبہ نے متنبہ کیا کہ اگر گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ہاسٹل میں رہائش کی اجازت نہ ملی تو پورا رمضان دھرنے میں گزار دیں گے۔

کے ایم سی کے نام سے معروف طبی درس گاہ میں چار ہاسٹل ہیں، تین مرد طالب علموں جب کہ ایک طالبات کے لئے مخصوص ہے۔ ہاسٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرمائی تعطیلات کی وجہ سے ہاسٹلز بند کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں