انوشکا شرما کو ویرات کوہلی سے کیا شکایت ہے ؟


بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی جوڑی دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن انوشکا نے ویرات سے ان ہی کے اسٹیٹس پر ان کی شکایت لگا دی۔

گزشتہ روز ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں وہ ان کے ساتھ ہوتی ہیں وہیں ان کو گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)


اس پوسٹ کو جوڑی کے مداحوں نے خوب سراہا، لیکن انوشکا نے اس پیار بھرے پیغام پر ویرات کو طنزیہ جواب میں شکایت ناراضگی کا اظہار کر دیا، انہوں نے کمنٹ کیا کہ یہ اچھا ہے کیونکہ آپ مشکل سے ہی گھر موجود  ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی ایک ایماندار انسان ہیں، انوشکا شرما

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اس سے پہلے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر و بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پہلی ملاقات سے پہلے ایک مغرور انسان سمجھتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لیکن جب میں ویرات سے ملی تو وہ میری سوچ سے الٹ  ایک آسان، ذہین اور مزاحیہ شخص معلوم ہوئے۔ یاد رہے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 11 دسمبر 2017 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں