مستقبل ڈگریوں کا نہیں ہنر کا ہے، شفقت محمود

مستقبل ڈگریوں کا نہیں ہنر کا ہے، شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر ( Skills ) کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 70 ہزار لوگوں کو ہم ہنر کی تربیت (ٹریننگ) دے رہے ہیں۔

اب سکول بند نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے میں ڈگری سب کچھ تھی مگر آنے والے وقت میں ڈگریوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ہنر ( Skills ) کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہمیں ٹریننگ کے دوران بیشتر ایسے لوگ مل رہے ہیں جن کے پاس ڈگریاں ہیں مگر نوکریاں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن میں کوالٹی کو فروغ دے رہے ہیں، خواہش تھی کہ تعلیم کے ذریعے ہم رہنما تلاش کریں مگر بہت کم ایسے لوگ ملتے ہیں جن میں انتظامی مہارت دیکھنے کو ملتی ہے۔

کامیاب جوان پروگرام، 95 ہزار سے زائد ہنرمند نوجوان تیار

شفقت محمود نے کہا کہ میرے لیے تکلیف دہ کہ ہم نے فیکلٹی ممبرز کے ساتھ کئی اسٹاف ہائیر کردیے ہیں حالانکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ریسرچرز ہوتے اور فیکلٹی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کل 232 یونیورسٹیاں ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر اور گورنمنٹ سیکٹر کی مزید یونیورسٹی بنائی جائیں، ہمارے یہاں اسٹاف کی کمی ہے۔

یکساں نظام تعلیم سندھ سمیت ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا، شفقت محمود

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے تسلیم کیا کہ ہمارے حلقے کے لوگوں کا بھی دباؤ ہوتا ہے کہ فلاں کو نوکری چاہیے۔


متعلقہ خبریں