معروف بھارتی اداکار نے سلمان خان کو بیچ ڈالا

Salman-Khan

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار اداکار چنکی پانڈے نے دبنگ خان سلمان خان کو بیچ ڈالا تھا اور انہیں خبر بھی نہیں ہوئی تھی۔

بھارت کے معروف ٹی وی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں اکشے کمار نے چنکی پانڈے سے متعلق واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جنوبی افریقا میں سلمان خان چنکی پانڈے کے ہمراہ شو کرنے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ چنکی پانڈے خود اس شو کے پرڈیوسر تھے، اور شو کی کامیابی پر سلمان خان کو شاپنگ کرانے ایک مال میں لے گئے تھے۔

سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ مل گئی

ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے ایک دکان سے شرٹس اور کچھ جینز خریدیں، اس دوران دکان کے مالک نے سلمان سے تصویر کھینچنے کی درخواست کی جو دبنگ خان نے قبول کر لی۔

اکشے نے مزید بتایا کہ دکان دار نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور اپنی فیملی کے ہمراہ سلمان کے ساتھ تصاویر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ چنکی پانڈے نے دکان دار سے سلمان خان کو لانے کے لیے ایک سودا کیا تھا جس کے عوض انہیں 20 ہزار ڈالر کی رقم ملی تھی۔


متعلقہ خبریں