کورونا کی نئی قسم کو ’ اومی کرون‘ کا نام کیوں دیا گیا؟


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی کورونا وائرس کی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام دینے کی وجہ بتا دی۔

غیر ملکی جریدے ٹیلی گراف کے سینئر ایڈیٹر پال نکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی ادارہ صحت کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اومی کرون کا لفظ یونانی حروف تہجی سے لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی تمام اقسام کا نام یونانی حروف کے مطابق رکھا ہے۔ اومی کرون 15 واں یونانی زبان کا تہجی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونانی زبان میں 13 ویں نمبر پر NU اور 14 ویں پر XE آتا ہے جنہیں جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ NU نام New سے مماثلت رکھتا ہے اور XE ایک خاص خطے کی زبان میں استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان دونوں حروف کو نظرانداز کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں