بھارتی ڈیزائنر بھی ‘پری زاد’ کے فین نکلے


ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل پری زاد کی دھوم سرحد پار پہنچ چکی ہے، بھارتی گلوکاروں کے بعد بھارتی ڈیزائنر بھی اپنی کلیکشن لانچ کرنے کے لیے پاکستانی گانوں کا استعمال کرنے لگے ہیں۔

بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے اپنی مینز کلیکشن کے لیے پری زاد ڈرامے کا ساونڈ ٹریک کاپی کر لیا۔

گزشتہ روز منیش ملہوترا نے اپنی نئی کلیکشن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے لیے انہوں نے پری زاد کے ساونڈ ٹریک کا استعال کیا تھا، جسے مداحوں نے پہچان لیا، اور پری زاد کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنے لگے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manish Malhotra (@manishmalhotra05)


ہندوستانی ڈیزائنر کے اس ویڈیو پر پری زاد کے ہیرو احمد علی اکبر نے بھی کمنٹ کر کے کہا کہ یہ میوزک سنا سنا لگتا ہے، اور ساتھ ہی انسٹا اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ میوزک پسند ہے۔

انسٹاگرام  پالیسی کے تحت پاکستانی صارفین منیش ملہوترا کی ویڈیو کی آواز نہیں سن سکے، اس لیے انہیں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی ڈیزائنر نے پری زاد کو کریڈٹ دیتے ہوئے پری زاد کے میوزک کا استعمال کیا تھا، اور انہوں نے اپنی پوسٹ میں آرٹسٹ وقار علی کو خصوصی منشن بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ کا راج

ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والا منفرد ڈرامہ ‘پری زاد’ اپنی کاسٹ اور مضبوط کہانی کی وجہ سے اس وقت سب سے داد موصول کر رہا ہے۔ اور اس کے چرچے سرحد پار بھی سنائی دے رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔ اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل پری زاد کی ہر طرف دھوم

 یہ ایسا ڈرامہ ہے جس میں ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں اور افراد کی ذات کی عکاسی کی گئی ہے جنھیں ہمارے ارد گرد کے لوگ آسانی سے قبول نہیں کرتے۔ جیسا کہ اس ڈارمے کا مرکزی کردار پری زاد جو احمد علی نبھا رہے ہیں۔

پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کرتا۔ اسے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں