ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اضافہ

فوٹو: فائل


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار728 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید475کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار840ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42ہزار577کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.1فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم پاکستان میں بھی آئے گی ،اسدعمر

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75ہزار616، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار995، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار94،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار689، بلوچستان میں 33 ہزار479، آزاد کشمیر میں 34 ہزار556 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار23افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار621، خیبرپختونخوا 5 ہزار842، اسلام آباد 954، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں