میسی نے ساتویں بار بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیت لیا


ارجنٹینا کے لیونل میسی ایک بار پھر سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، میسی نے بیلون ڈی اوور ایوارڈ حاصل کر لیا۔

34 سالہ فٹ بالر نے اس سال ارجنٹائن کو کوپا امریکہ جیتنے میں مدد کی اور  40 بین الاقوامی گول سکور کیے۔ جن میں سے 28 بارسلونا کے لیے جبکہ چار میسی کے نئے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے جبکہ آٹھ ارجنٹائن کے لیے تھے۔

دنیا بھر سے 180 صحافیوں نے بیلن ڈی اور کے فاتح کے انتخاب کے لیے ووٹ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Leo Messi (@leomessi)


2008 سے اب تک یہ ایوارڈ صرف میسی اور رونالڈو ہی جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں، صرف 2018 میں یہ کروشیا کے مڈفیلڈر لوکا موڈریک جو دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میسی کی تین سال کی تنخواہ 20 ارب روپے

ایوارڈ جیتنے کے بعد میسی کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے میں نے سوچا کہ یہ آخری بار مل رہا ہے۔ اس کے بعد لوگ مجھ سے پوچھنے لگے کہ میں کب ریٹائر ہونے جا رہا ہوں۔

2020 کا ایوارڈ کرونا وائرس کے باعث نہیں دیا جا سکا تھا جب کہ 2019 میں بھی میسی ہی یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

 

 


متعلقہ خبریں