لاہور: اسکولوں اور دفاتر کی بندش کے باوجود اسموگ میں کمی نہ ہوسکی

فوٹو: اے ایف پی


 لاہور میں اسکول اور دفاتر 3 دن بند رہنے کے بعد آج سے کھل  گئے لیکن اسکولوں اور دفاتر کی بندش بھی شہر کی فضا میں آلودگی کو کم نہ کر سکی۔

لاہور آج پھر سے  دنیا بھر کے آلودہ  شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔  ائیر کوالٹی انڈیکس لاہور کی فضا میں آلودگی 275 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

لاہورمیں سب سے زیادہ فضائی آلودگی ٹاؤن شپ میں 422 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔،جی او آر375 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا میں اے کیو آئی 372  پوائنٹس پر رہی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ہفتے میں 3 روز اسکول بند کرنے کا اعلان

مال روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 362 ریکارڈ کیا گیا۔انارکلی میں اے کیو آئی 325 ، ماڈل ٹاون میں 344 ریکارڈ ہوا۔

یار رہے کہ  لاہور میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیےلاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام تعلیمی اداروں کو سوموار کے روز بند رکھا گیا تھا

اس طرح سے ہفتے میں تین دن  ہفتہ، اتوار اور سوموار اسکول بند ر کھے گئے  تھے اور دفاتر میں بھی حاضری کو کم کر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں