انیل کپور کی کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش


بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ آج کل اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، پھر بھی بالی وڈ اداکار انیل کپورنے ان سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی۔

بالی وڈ اداکار انیل کپور اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بہترین حس مزاح سے بھی مشہور ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں انیل کپور ساتھی اداکار سنجے دت اور کنگنا رناوت کے ساتھ کرن جوہر کے شو میں شریک ہوئے، جہاں ان سے کئی سوال پوچھے گئے، تاہم کنگنا نے بھی ان سے ایک سوال کر ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں افوا قرار

کنگنا نے انیل کپور سے پوچھا کہ کون سی ایسی اداکارہ ہیں جس کے لیے وہ اپنی بیوی کو چھوڑ سکتے ہیں۔ جس پر انیل کپور نے انہی کا نام لے لیا۔

اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ کنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔

یاد رہے بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے 1984 میں سنیتا کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے تین بچے ہیں، ان کی بیٹی سونم کپور بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہیں۔


متعلقہ خبریں