سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب نے اقامہ ہولڈر غیر ملکی شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے سعودی عرب نے سفری پابندی والے ممالک کے اقامہ ہولڈر شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے ممالک کے شہری جو اقامہ ہولڈرز ہیں اور سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں آسکے ان کے اقامے اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان، جنوبی افریقہ، ترکی، زمبابوے، نمبیا، موزمبیق، بوستوانا، لیسوتو، ایسواتینی اور لبنان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دھماکہ، 5 افراد زخمی

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقامہ ہولڈر تارکین جن کا تعلق سفری پابندی والے ممالک سے ہے ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2021 تک توسیع کردی جائے گی تاہم یہ توسیع مرحلہ وار ہوگی جو جوازات اور نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون و اشتراک سے کی جارہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں