شعیب اختر کی ادھوری خواہش

شعیب اختر کی ادھوری خواہش

اسلام آباد: ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بنگلہ دیش سے فتح کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی خواہش ادھوری رہ گئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹ فتوحات ہمیشہ دلکش ہوتی ہیں۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری  خواہش تھی عابد علی ٹیسٹ میں دوسری سنچری بھی بناتے۔

یہ بھی پڑھیں: میسی نے ساتویں بار بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیت لیا

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کا  202  رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا حاصل کر لیا تھا تاہم عابد علی 91 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کا پہلا نمبر ہے، پاکستان نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت3 میچ کھیلے، 2 جیتے اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں