استعفی دینے کے بعد سوئیڈن کی پہلی خاتون دوبارہ وزیراعظم منتخب


سوئیڈن کی چند گھنٹے میں مستعفی ہونے والی وزیراعظم میگڈیلینا اینڈرسن کو پارلیمنٹ نے دوبارہ وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔

پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی میگڈیلینا اینڈرسن کے حق میں ایک سو ایک اور مخالفت میں 173 ووٹ آئے جبکہ 75 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

سوئیڈش نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی تاہم امیدوار کی مخالفت میں 175 سے زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہیئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن کی پہلی خاتون نومنتخب وزیراعظم عہدے سےمستعفی

میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ عہدہ سنبھالنے والی سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں۔ کچھ روز قبل میگڈیلینا نے اتحادی پارٹی کے حکومت سے الگ ہونے پر وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد استعفی دے دیا تھا۔

وزیراعظم مس اینڈرسن کا کہنا تھا کہ وہ واحد پارٹی کی حکومت کے طور پر دوبارہ وزیر اعظم بننے کی کوشش کریں گی۔

سوشل ڈیموکریٹ  پارٹی کی رہنما کا  کہنا ہے کہ یہ ایک آئینی عمل تھا کہ جب کوئی ایک پارٹی استعفیٰ دے دے تو مخلوط حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے اور  میں ایک ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرنی چاہتی  جس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے جائیں۔


متعلقہ خبریں