آئندہ انتخابات ای وی ایم پر نہ ہوئے تو حکومت فنڈز نہیں دے سکے گی، فواد چودھری

پانچ لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ روپے ملے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے واضح طور پر کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرانے لازمی ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حکومت اس کو فنڈز نہیں دے سکے گی۔

الیکشن کمیشن: ووٹ سے متعلق فوٹیجز کا نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس پر وزارت قانون اپنی رائے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تمام ضمنی انتخابات بھی ای وی ایم پر کرانے لازمی ہیں۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ حکومت اس کو فنڈز نہیں دے سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون کی رائے بھی یہی ہے کہ حکومت صرف ای وی ایم پر ہونے والے انتخابات کے لیے فنڈز دے سکے گی۔

ای وی ایم کا استعمال؟ 14 مراحل سے گزرنا ہو گا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

فواد چودھری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اس طرف بھرپور طریقے سے آگے بڑھے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ انتخابات کو فوری طور پر ای وی ایم پہ شفٹ کرے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ووٹ خریدنے کی حال ہی میں کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں جس طرح ووٹ کی خریداری ہوئی وہ سب نے دیکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت ایکشن لیا جاتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔

ووٹ خریداری کی مبینہ ویڈیو،این اے 133میں انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مضبوط اور مؤثر ہونا بہت ضروری ہے اورالیکشن کمیشن کو کام کرتے ہوئے نظر آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ لاہور واقعے پر انکوائری مکمل کر کے ایکشن لے۔


متعلقہ خبریں