عدالتیں اپنے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس لیں، ن لیگ نے پروپگنڈہ کیا ہے: فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتیں اپنے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس لیں۔ انہوں ںے کہا کہ ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کے خلاف پروپگنڈہ کیا ہے۔

آئندہ انتخابات ای وی ایم پر نہ ہوئے تو حکومت فنڈز نہیں دے سکے گی، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان پر او آئی سی ممالک کے وزرائےخارجہ کا اجلاس پاکستان میں ہو گا۔

انہوں ںے بتایا کہ تبلیغی ویزے کی معیاد 120 دن سے بڑھا کر 150 دن کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال ہمارے گیس کے ذخائر میں 9 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں صرف 28 فیصد لوگوں کو گیس میسر ہے۔

کابینہ اجلاس کی بابت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ اجلاس میں رانا شمیم کے معاملے پر بات ہوئی۔ ان  کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ عدالت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کہتے ہیں کہ یہ بیان حلفی ان کا نہیں ہے۔

افغانستان پر او آئی سی کا اجلاس: سعودی عرب نے پاکستان میں بلا لیا

فواد چودھری نے بتایا کہ ہوائی اڈوں کے اطراف میں بلند عمارات کی حد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم والے برساتی مینڈک ہیں، سردی میں باہرآتے اور گرمی میں غائب ہو جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے تمام وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو پر رپورٹ جمعرات کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بین تھا جس کی وجہ سے نجی ایئر لائن کے ذریعے کورونا ویکسین پاکستان لائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں