وزیراعظم نے تمام وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

سیالکوٹ واقعہ: تحقیقات کی نگرانی خود کر رہا ہوں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزرا کو 3 ماہ کے لیے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں ہدایت کی کہ ملکی معاشی صورتحال کےباعث وزرا کارکردگی پرتوجہ دیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیراسد عمرنے کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے متعلق کابینہ کوبریف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی نئی قسم افریقہ سے شروع ہوئی، ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر اس کے پھیلاو کی شرح بہت تیز ہے۔

کابینہ نے عوام کے تحفظ کیلئے ماسک کے استعمال، سماجی فاصلہ اور ویکسی نیشن کی ترغیب دی۔

مزید یہ کہ اجلاس میں ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

حکومت مخالف بیان، وزیر اعظم کا کابینہ ڈویژن کے رکن کیخلاف انکوائری کا حکم

کابینہ نے حلقہ این اے 133 میں ووٹوں کو پیسوں سے خریدنے کی مبینہ ویڈیو پر اظہار تشویش کی۔ وفاقی کابینہ نے اجلاس میں کہا کہ اس طرح کی غیر قانونی اقدامات جمہوریت کے منافی ہیں۔

اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں گھی اور چائے کی پتی کی قیمتوں کے علاوہ تمام گھریلو استعمال کی اشیا کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں، آٹا، چینی، دال مونگ اور چنے کی دال کی قیمت سندھ میں دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ہیں۔


متعلقہ خبریں