ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے جس کے بعد  11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہو گیا۔

ایل پی جی مزید مہنگی: گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے 80 پیسے کا اضافہ

ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے 57 پیسے مقرر کی گئی۔  گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کے لیے ہے۔ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔


متعلقہ خبریں