سندھ: موجودہ صورتحال پیپلزپارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے، بڑا تحفہ بلاول ہے، شہباز گل

سندھ: موجودہ صورتحال پیپلزپارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے، بڑا تحفہ بلاول ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ کی موجودہ صورتحال پیپلز پارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سب سے بڑے تحفے کا نام بلاول ہے۔

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سندھ میں کچھ نہیں ہورہا، خود ملوث ہیں: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر عوام کو لوٹنے والے سندھ پر قابض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر پیپلزپارٹی کا سب سے بڑا تحفہ پرچی کے ذریعے مسلط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں باریاں لگانے والوں نے ذاتی مفادات کے لیے پارلیمنٹ کا استعمال کیا۔

ملک میں ووٹ پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

شہبازگل نے کہا کہ اپوزیشن کو وہ قانون سازی چاہیے جوچوروں کو تحفظ دے لیکن عمران خان کے ہوتے ہوئے یہ ممکن نہیں ہے۔

عدالتیں اپنے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس لیں، ن لیگ نے پروپگنڈہ کیا ہے: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پرچی چیئرمین وفاق پرتنقید کے بجائے سندھ پر توجہ دیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی ایم ایف اور قرض کی دلدل میں قوم کو پھنسانے والے  پیپلز پارٹی کے چور لٹیرے ہیں۔


متعلقہ خبریں