ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔

مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد تھی جب کہ گزشتہ سال نومبر میں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد تھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد اور دیہاتوں میں مہنگائی کی شرح 10.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اعشاریے 18.1 فیصد تک پہنچ گئے ہیں جب کہ
ہول سیل پرائس انڈیکٹر کی مہنگائی 27 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکومت بتائے ملک میں مہنگائی کیوں ہوئی ؟ شاہد خاقان عباسی

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران گھی کی قیمت میں 58.29 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ خوردنی تیل کی قیمت 53.59 فیصد بڑھی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران دالیں، سبزیاں، پھل اور آٹا مہنگے ہوئے ہیں جب کہ بجلی کی قیمت میں 47.87 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

عمران خان! مہنگائی روکیں یا گھر جائیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ  ایک سال کے دوران 40.81 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ ادویات کی قیمتوں میں اسی مدت کے دوران 11.76 فیصد اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں