اومی کرون :سندھ حکومت کا ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

سندھ حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم اومی کرون سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کورونا کے خطرناک ویرینٹ اومی کرون سے بچاوَ کے ہنگامی بنیاد پر اقدامات شروع کیے جائیں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق اومی کرون وائرس پاکستان میں پھیل سکتا ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی والوں سےسختی سے نمٹا جائے گا۔

اومی کرون وائرس کا خدشہ،سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قراردینےکا فیصلہ

اس سے پہلے اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظرمحکمہ صحت سندھ نے بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری صحت سندھ کا کہنا ہے  کہ دنیا میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم سامنے آنے کے بعد شہریوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فائزر ویکسین بطور بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ فائزر کی بوسٹر ڈوز مفت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری صحت ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ  بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ  گزشتہ رات ہوا ہے، میکنزم تیار کرنے کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے پلان مرتب کریں گے۔اس سے قبل بوسٹر ڈوز صرف جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں لگ رہی تھی۔ اب بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ میں پھیلایا جائے گا۔

سیکرٹری صحت سندھ نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن مکمل کرنے والےافرادبوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں گے۔ جن لوگوں نے ویکسی نیشن سرے سے نہیں کرائی وہ جلد مکمل کریں


متعلقہ خبریں