کورونا کی نئی قسم کے سامنے تمام ویکسین غیر موثر، امریکی کمپنی کا انکشاف


امریکی دوا سازکمپنی موڈرنا کی طرف سے موجودہ کورونا ویکسینوں کے غیرموثر ہونے کے بیان  کے بعد عالمی منڈیوں میں تشویش کی ایک نئی لہر دوڑ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موڈرنا کے سی ای او نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ ویکسین کورونا کے نئے ویرینٹ، اومی کرون، کے خلاف کم موثرہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دس یورپی ممالک میں اب تک اومی کرون کے بیالیس کیس سامنے آ چکے ہیں۔

موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن سے زیادہ مؤثر

دٍوسری جانب پورپ کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں کاروبار ایک فیصد کم ہو گیا ہے جب کہ امریکی اسٹاک انڈیکس میں بھی ایک فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ ٹوکیوانڈیکس ایک اعشاریہ چھ فیصد کمی پربند ہوا۔


متعلقہ خبریں