انٹرنیٹ کسے کہتے؟ 3 ارب لوگ جانتے ہی نہیں

internet-speed

پاکستان میں ٹوئٹر اور یوٹیوب کی سروس ڈائون ہو گئی


اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق دنیا کی 37 فیصد آبادی یعنی 2.9 ارب افراد اب بھی آف لائن ہیں جب کہ 2021 میں ریکارڈ 4.9 ارب افراد نے انٹرنیٹ استعمال کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجیز کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ کے استعمال میں عالمی سطح پربڑا اضافہ ہوا ہے۔

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تخمینہ تعداد 2021 میں بڑھ کر 4.9 ارب ہو گئی ہے جو 2019 میں 4.1 ارب تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اب تک دنیا کی 63 فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کر چکی ہے۔

فیس بک کا ایسا منصوبہ جو انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب برپا کر دے گا

رپورٹ کے مطابق 2.9 ارب میں سے بیشتر آبادی کا تعلق غیر ترقی یافتہ ممالک سے ہے جب کہ 4.9 ارب افراد جو انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں ان میں سے کروڑوں محدود سطح کا انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افریقا کی 30 فیصد آبادی انٹرنیٹ سے محروم ہے۔


متعلقہ خبریں