پری زاد کی زندگی میں آخری پری کی انٹری


ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل  پری زاد ریٹنگ اور فینز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑتا چلا جا رہا۔ یو ٹیوب پر 20ویں قسط  کے چند ہی گھنٹوں میں 45 لاکھ  ویوز ہوگئے۔

جبکہ ڈرامہ میں پری زاد کی زندگی میں آخری پری کی انٹری ہو چکی ہے، عینی کا کردار جسے یمنی زیدی نبھا رہی ہیں پری زاد کی شاعری کی بہت بڑی مداح بن کر سامنے آئی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ یکطرفہ محبت پری زاد کی زندگی میں کیا نیا موڑ لائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈیزائنر بھی ‘پری زاد’ کے فین نکلے

ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والا منفرد ڈرامہ ‘پری زاد’ اپنی کاسٹ اور مضبوط کہانی کی وجہ سے اس وقت سب سے داد موصول کر رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔ اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

 یہ ایسا ڈرامہ ہے جس میں ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں اور افراد کی ذات کی عکاسی کی گئی ہے جنھیں ہمارے ارد گرد کے لوگ آسانی سے قبول نہیں کرتے۔ جیسا کہ اس ڈارمے کا مرکزی کردار پری زاد جو احمد علی نبھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ کا راج

پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کرتا۔ اسے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جا رہا ہے۔

پری زاد کے کردار کے علاوہ احمد علی کی اداکاری کو بھی لوگوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس باریکی، مہارت اور خوبصورتی سے احمد علی اس کردار کو نبھا رہے ہیں وہ منفرد اور اپنی مثال آپ ہے۔


متعلقہ خبریں