ویکسین سال دو ہزار اکیس کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار


لفظ ’ویکسین‘ کو سال دو ہزار اکیس کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے، ویکسین رواں برس سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ رہا۔

امریکی ڈکشنری میریم ویبسٹر کا کہنا ہے کہ لفظ ویکسین دو ہزار اکیس میں ہر روز ہمارے ڈیٹا میں سب سے اوپر رہا، میریم ویبسٹر ڈکشنری میں لفظ ویکیسن کی تلاش دو ہزار بیس کے مقابلے میں رواں برس 600 فیصد بڑھی۔

کمپنی دو ہزار آٹھ سے ورڈ آف دی ایئر کا انتخاب کر رہی ہے۔

پبلشنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ لفظ طبی اصطلاح اور نظریاتی تصادم  دونوں میں یکجا طور پر خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اور ویکسین لفظ وبا میں زندگیوں کی ممکنہ واپسی کی علامت بھی سمجھا جا سکتا ہے۔

وبائی مرض کے آغاز سے ہی دنیا بھر کے لوگوں کی اس لفظ میں دلچسپی بہت زیادہ رہی ہے، لوگ فارمیسیوں میں دستیاب ہونے سے پہلے ہی ویکسین کی فنڈنگ، ترقی اور تقسیم کے بارے میں اچھی طرح سے سرچ کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے بچاؤ: آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

گزشتہ ماہ لفظ ویکس کو آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں سال کا بہترین لفظ منتخب کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کوویڈ کی وجہ سے 2021 میں ویکسین سے متعلق الفاظ  کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ جس میں ڈبل ویکسڈ، ان ویکسڈ اور اینٹی ویکسیر سبھی کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ۔

آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کی سینئر ایڈیٹر نے بتایا کہ ویکس لفظ کی تاریخ  کم از کم 1980 کی دہائی تک جاتی ہے لیکن اس سال سے پہلے اسے شاذ و نادر ہی استعمال کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں