اومی کرون:امریکہ کا سفری پابندیاں سخت کرنے پر غور

سانحہ 9/11 امریکی صدر کا اتحاد پر زور

 امریکہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے نمٹنے کے لیے  ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کے 4بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نگرانی بڑھائی جائے گی۔ امریکہ جانیوالوں کو بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

امریکہ پہنچنے کے بعد تین سے پانچ روز میں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کو لازمی قرار دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔بائیڈن انتظامیہ بیرون ملک سے آنے والوں کو ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رکھنے کے امکانات پر سوچ رہی ہے۔ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ لگانے کا آپشن بھی زیرغور  ہے۔

امریکہ نے فیصلہ مسافروں میں اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا  ہےامریکی صدر جو بائیڈن کل کورونا سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا  کی نئی قسم سامنے آنے پر امریکہ افریقی ممالک  پر سفری پابندیاں عائد کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں