گلوکارہ ریانا کو ’قومی ہیرو‘ کا خطاب مل گیا


شمالی امریکی کیریبین ملک بارباڈوس نے امریکی پاپ گلوکارہ ریانا کو  ’قومی ہیرو‘ قرار دے دیا ہے۔

ملک کے وزیراعظم نے  خصوصی تقریب میں گلوکارہ کو سرکاری اعزاز سے نوازا جبکہ  ملک کے نام کے ساتھ  ’جمہوری‘ کا لفظ بھی لگا دیا گیا۔ ریانا کو قومی ہیرو قرار دیے جانے والی تقریب میں وزیراعظم نے انہیں ملک کا فخر قرار دیا۔

اس سے پہلے 1866 میں ’سارا این گل‘ نامی مذہبی اسکالر خاتون کو ’قومی ہیرو‘ قرار دیا گیا تھا، جبکہ ریانا بارباڈوس کی 150 سالہ تاریخی کی دوسری خاتون ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریحانہ دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار بن گئیں

بارباڈوس نے 2018 میں امریکی گلوکارہ کو صحت و تعلیم کا سفیر بھی مقرر کیا تھا جب کہ انہیں دیگر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کا نام  اعزازی ریاستی سربراہ سے ہٹا دیا ہے، اور ملک  کا سرکاری نام ’جمہوریہ بارباڈوس‘ رکھ دیا ہے۔

1966 میں آزادی سے پہلے بارباڈوس بھی سلطنت برطانیہ کے قبضے میں رہ چکا ہے۔ برطانوی ملکہ گزشتہ 70 سالوں سے بارباڈوس کی اعزازی سربراہ تھیں۔


متعلقہ خبریں