افریقہ یا نیدرلینڈ، نیا کورونا وائرس کہاں سے آیا ؟


کورونا کا نیا ویرینٹ جنوبی افریقا سے قبل نیدرلینڈز میں ظاہر ہوچکا تھا، نیدرلینڈز کے محکمہ صحت نے انکشاف کردیا۔

حکام کے مطابق 19 نومبر اور 23 نومبر کو لیے گئے دو ٹیسٹ نمونوں میں اومی کرون وائرس ملا تاہم ابھی تک واضح نہیں کہ یہ لوگ جنوبی افریقہ گئے ہیں یا نہیں۔

جنوبی افریقا نے عالمی ادارہ صحت کو کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ نیدرلینڈز کے محکمہ صحت کے انکشاف کے بعد اومی کرون کے جائے پیدائش کا تعین کرنے کی بحث چھڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سفری پابندیوں سے اومی کرون کو نہیں روکا جا سکتا، ڈبلیو ایچ او

کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی علامات بھی سامنے آ گئی ہیں جو ڈیلٹا ویریئنٹ سے مختلف ہیں۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نے کہا کہ اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں بیماری کی علامات ڈیلٹا قسم سے بہت زیادہ مختلف ہیں۔ انہی ڈاکٹر نے حکومتی سائنسدانوں کو کورونا کی نئی قسم کی موجودگی سے خبردار کیا تھا۔

ساؤتھ افریقن میڈیکل ایسوسی ایشن کی چیئروومن ڈاکٹر اینجلیک کوئیٹزی نے بتایا کہ اومی کرون سے متاثرہ افراد میں بہت زیادہ تھکاوٹ، سر اور جسم میں درد، کبھی کبھار گلے کی سوجن اور کھانسی کی علامات پائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا کے مقابلے میں کورونا کی اس نئی قسم میں متاثرہ افراد کی نبض کی رفتار بہت تیز ہوجاتی ہے جس کی وجہ خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی اور سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی ہے۔


متعلقہ خبریں