کراچی: 2 گھنٹے میں فائرنگ کے 2 واقعات، سیکرٹری سندھ بار کونسل جاں بحق

کراچی میں دو گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے دونوں واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک13 عائشہ مسجد کے قریب کار پر دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونیوالےعرفان مہرکا تعلق سندھ بارکونسل سےہے گزشتہ ایک سال سےعرفان سندھ بارکونسل میں سیکریٹری کےفرائض انجام دےرہےتھے ۔

ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق واقعہ کے وقت مقتول کا بھتجا بھی ساتھ تھا عرفان مہرصبح کےوقت بچوں کو گھرسے اسکول لیجارہےتھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے پولیس کو جائے وقوعہ سے پستول کے تین خول ملے ہیں جائے وقوعہ سے مزید شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات لئے جا رہے ہیں۔

گلستان جوہر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مںظر عام پر آگئی ۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ وکیل کی گاڑی پر فائرنگ صبح 7:53 منٹ پرکی گئی۔ فائرنگ موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہنے دو افراد نے کی۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان وکیل کی گاڑی کا پیچھا کررہے تھے۔

ملزمان کی موٹر سائیکل وکیل کی گاڑی کے دائیں جانب ساتھ چل رہی تھی۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی پستول میں دو دفعہ گولی بھی پھنسی ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کا دوسرا  واقعہ کراچی سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب پیش آیا جس میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ فائرنگ کا واقعہ مبینہ طورپر جھگڑے کے دوران پیش آیا۔دونوں زخمیوں طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں