باراتیوں نے آگ لگنے کے بعد بھی کھانا نہ چھوڑا


بھارتی شہریوں نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی، شادی پر آئے باراتیوں نے ٹینٹ میں خطرناک آگ لگنے کے بعد بھی کھانا کھانا نہ چھوڑا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شادی کی تقریب کے دوران ٹینٹ کو آگ لگنے سے جہاں ہر سو افراتفری کا عالم پیدا ہوا وہیں دو افراد قورمے کا مزا لیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتیوں نے نریندر مودی کا بیانیہ یکسر مسترد کردیا

جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق انصاری میرج ہال میں شادی کی تقریب کے دوران جب کھانا کھولا گیا تو اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی ٹینٹ میں آگ لگ گئی، جس نے لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔


لیکن اس تقریب میں دو ایسے لوگ تھے جو آگ لگنے کے بعد بھی کھانا چھوڑ کے نہ جا سکے، اور بڑے آرام سے اپنی سیٹ پر بیٹھے کھانے کا مزا لیتے رہے اور لوگوں کو آگ کی وجہ سے جان بچا کر بھاگتے دیکھتے رہے۔

فائر بریگیڈ نے موقع پر آکر آگ بجھائی، آگ سے تمام مہمان محفوظ رہے  تاہم کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 


متعلقہ خبریں