پنجاب میں ماحول دشمن عناصر کو 6 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے


لاہور: پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں ماحول دشمن عناصر کو 6 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 6 ہزار 277 بھٹوں کی انسپکشن کے دوران 4 کروڑ 78 لاکھ روپے جرمانےکیے گئے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب نے 865 مقدمات درج کر کے 26 افراد کو گرفتار بھی کروایا۔

پنجاب بھر میں 18 ہزار 134 گاڑیوں کو 63 لاکھ 51 ہزارروپے جرمانے کیے گئے جبکہ 31 ہزار 739 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں سے 11 ہزار 221 گاڑیوں کو تنبیہ جاری کی گئی اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والی 923 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

پنجاب میں 3 ہزار 439 انڈسٹریل یونٹس کو چیک کیا گیا جس میں سے 481 یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ 301 مقدمات درج کر کے 118 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شہباز شریف

رپورٹ کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے کے 2 ہزار 746 کیسز کا اندراج ہوا جس میں سے ایک ہزار 151 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور ایک کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔

پنجاب میں اسموگ کا باعث بننے والی 4 ہزار 732 گاڑیوں کو 38 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔


متعلقہ خبریں