کراچی میں زیر زمین پانی کے استعمال پر معاوضہ ادا کرنا ہوگا


کراچی میں زیر زمین پانی کے استعمال پر معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ صنعتی اور تجارتی بنیادوں پر استعمال اور آر او پلانٹس والوں کو لائسنس بھی حاصل کرنا ہوگا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے زیر زمین پانی کے استعمال پر معاوضہ وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ واٹر بورڈ کے مطابق معاوضہ انڈسٹریل اور کمرشل سطح پر بورنگ، کنویں بنانے اور پمپس سے پانی نکالنے والوں سے وصول کیا جائے گا۔

صنعتی اور تجارتی سطح پر زیر زمین پانی اور آر او پلانٹ چلانے والوں کو لائسنس بھی حاصل کرنا ہوگا۔ واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ لائسنس اکتیس دسمبر دوہزار اکیس تک واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے حاصل کیاجاسکتاہے۔

واٹر بورڈ یکم جنوری دوہزار بائیس سے بغیر لائسنس کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔


متعلقہ خبریں