زرتاج گل،امین اسلم پر لڑائی کا الزام، وزیراعظم برہم

اگر عوام اپوزیشن کا مقصد ہوتا تو اب تک یہ حکومت گرا چکے ہوتے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے وزیرمملکت زرتاج گل اور مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی گلاسکو کانفرنس میں لڑائی کے بے بنیاد الزام پر برہمی کا اظہار کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں حکومتی ارکان کی تفصیلات مانگتے ہوئے کمیٹی میں حکومتی ارکان کی فہرست پرنظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ارکان کی فہرست کا خود جائزہ لیں گے جب کہ ریاض فتیانہ کی کمیٹی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی۔

بزدل انسان لیڈر شپ نہیں کر سکتا ،وزیراعظم عمران خان

ریاض فتیانہ کو پارٹی کی احتساب و انصباطی کمیٹی کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔

دوسری جانب شکاگو کانفرنس میں وزرا کی لڑائی کے معاملے پر ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کریشن پر کسی کو معافی نہیں، میں نے حکومت یا کسی فرد کیخلاف بات نہیں کی، ہم ملک سے کریشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیسہ ہو یا ڈونرز کا صحیح جگہ پر خرچ ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوسکتا کہ سارے خاندان کو بزنس کلاس میں لے جا کر بڑے ہوٹلوں میں ٹھہرائیں اور سیرسپاٹے کریں۔


متعلقہ خبریں