بالی وڈ اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری


نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کا چیک باؤنس ہونے کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کی عدالت نے بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کو چیک باؤنس ہونے کے کیس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

عدالت نے امیشا پٹیل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

بھوپال کی عدالت نے امیشا پٹیل کو 32 لاکھ 25 ہزار کا چیک باؤنس ہونے کے کیس میں 4 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ نے بالی وڈ اداکارہ کے خلاف دائر کردہ کیس میں الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے فلم بنانے کے لیے رقم ادھار لی تھی اور جو چیک دیے وہ باؤنس ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مشی خان بھی مہنگائی کیخلاف بول پڑیں

امیشا پٹیل جلد سنی دیول کے ساتھ فلم “غدر: ایک پریم کتھا” میں نظر آئیں گی جسے انیل شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر امیشا پٹیل 4 دسمبر کو عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو پھر ان کے ناقابل ضمانت ورانٹ بھی جاری ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں