اومیکرون سے بچنے کا طریقہ؟


دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کے متعدد کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ ماہرین اس ویرینٹ کو بہت خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک نے جنوبی افریقا سمیت 7 ممالک پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ اس وبا کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

کورونا کی نئی قسم کواومیکرون کا نام دے دیا گیا

عالمی ادارہ صحت کے مطابق  نئی قسم  میں کورونا وائرس نے بڑے پیمانے پر اپنی ہیت اور شکل تبدیل کر لی ہے اور اس وائرس میں ری انفیکشن کا خطرہ دیگر تمام اقسام سے زیادہ ہے۔

کورونا  کی نئی قسم کے کیسز سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ میں اس قسم کی تصدیق کے بعد سے کورونا کی  یہ قسم بوٹسوانا، بلجیئم، ہانگ کانگ، اور اسرائیل میں پائی گئی ہے۔

دریافت ہونے والی کورونا کی نئی قسم کے جینیاتی ڈھانچے میں بہت سے تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔  سائنسدانوں نے اس نئی قسم کو ہولناک وائرس قرار دیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ قسم اب تک سامنے آنے والی کورونا اقسام میں سب سے زیادہ خطر ناک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکرون قسم  نے ہمیں حیران کر دیا ہے کیونکہ اس میں ہماری توقع سے زیادہ تبدیلیاں آ چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق کورونا کی اومیکرون قسم میں 50 تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں ۔ جبکہ اس سے پہلے سب سے زیادہ خطرناک سمجھی جانے والی قسم ڈیلٹا میں  صرف 2 تبدیلیاں پائی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم  میں موجود مخصوص سپائک پروٹین، جس کو ویکسین نشانہ بناتی ہے، اس میں 30 جینیاتی تبدیلیاں موجود ہیں۔

اس وائرس کی قسم کے معائنے کے بعد ہم نے دیکھا کہ اس کا وہ حصہ جو سب سے پہلے انسانی جسم پر اثرانداز ہوتا ہے اس کی سطح پر بھی 10 جینیاتی تبدیلیاں ہیں۔

اومیکرون سے بچنے کا طریقہ؟

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق سائنس دان یہ جاننے کے لیے کوشش کر رہے ہیں لیکن فی الحال احتیاط ہی سب سے مفید راستہ ہے۔

دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس بات پر ہی زور دیا جا رہا ہے کہ اومیکرون کے خلاف مزاحمت کے لیے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اور جو لوگ اب تک ویکسین سے محروم ہیں ان تک ویکسین پہنچائی جائے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا کے خلاف طے شدہ حفاطتی اقدامات پر عمل درآمد بھی اومیکرون سے بچاؤ میں مدد دے سکتے ہیں، یعنی ماسک پہننا اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھنا۔


متعلقہ خبریں